ابنا: امریکی خبر رساں ادارے نے برطانوی طبی جریدے’دی لینسٹ‘ کی تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ عراق پر امریکی جارحیت کے بعد 2003سے2010کے درمیان عراقی اہداف پر 1003خودکش دھماکے ہو ئے جن میں12284افراد جاں بحق ہوئے۔اسی عرصے کے دوران اتحادی افواج پر79خودکش دھماکے ہوئے جس میں200افراد جان بحق ہوئے۔ اس تحقیق میں جنگ کی کل ہلاکتیں یا زخمی شامل نہیں کیے گئے کیونکہ ہر ہلاکت یا زخمی کا ریکارڈ موجود نہیں۔سی این این کے مطابق عراق جنگ میں ہلاکتوں کے درست اعدادوشمار کا پتہ چلانا ممکن نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110